Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نجی شعبے کے حوالے کئے جانیوالے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

حکومت نے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔

نجکاری والے اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے پیش کی۔ حکومت 25 ادارے نجی شعبے کے حوالے کرے گی۔

نجکاری کی فہرست میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد، پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل ،پی آئی اے، پاکسثان ری انشورنس کمپنی، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجنئیرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ ،نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی فہرست میں شامل ہیں۔

Related posts

کراچی کی اہم شاہراہ کو ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، کنٹینرز لگا دیے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment