Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لائبیرین صدر نے اپنی تنخواہ میں 40 فیصد کمی کا اعلان کردیا

لائبیریا نامی مغربی افریقی ملک کے صدر جوزف بوکائی نے مہنگائی میں اضافے کے باعث اپنی تنخواہ میں 40 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جوزف بوکائی نے فروری میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی سالانہ تنخواہ 13 ہزار 400 ڈالر تھی جو کہ اب کم ہو کر 8 ہزار ڈالر ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں حکومتی شخصیات کی تنخواہیں زیرِ بحث تھیں جبکہ مقامی افراد بھی مہنگائی سے شدید متاثر دکھائی دیتے ہیں۔ لائبیریا میں تقریباً پانچ میں سے ایک شخص یومیہ 2 ڈالر سے کم پر گزارہ کرتا ہے

اس حوالے سے لائبیریا کے صدارتی ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر جوزف بوکائی ذمہ دارانہ طرز حکمرانی کی مثال قائم کرنے اور عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

Related posts

فلپائن میں سمندری طوفان ‘ ہلاکتوں کی تعداد40 ہو گئی ‘ ہزاروں بےگھر

Mobeera Fatima

اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکر جعلی سرکار کو زمین بوس کرینگے ، بیرسٹر سیف

admin

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں پیش کیا جائے گا ، تیاریاں مکمل

admin

Leave a Comment