Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

ملائیشیا، ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ  دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دی۔

دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی دکھائی ہے اورفائنل میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم سے ٹائٹل جیتنے کی اُمیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

فاتح ٹیم کو عالمی سطح پر مزید ایونٹس کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

Related posts

کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس ، گرفتار ملزم کو 25 سال قید ، 51 اشتہاری قرار

Mobeera Fatima

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹام لیتھم انجری کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment