گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سےتجاوز کر چکے ، حکومت اور مرکزی بینک کے سخت فیصلوں کی وجہ سے معیشت بحال ہوئی ہے ، غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔
ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ افراط زر کم ترین سطح پر ہے ، ترسیلات زر اور برآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔
جمیل احمد نے مزید کہا کہ پاکستان میں پائیدار طریقے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، مالیاتی پالیسی نے زری پالیسی کو سپورٹ کیا جس کے باعث معاشی بہتری ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہو گا۔