Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 75 ہزار کی حد برقرار

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ،  ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ منگل انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 426 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

admin

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

29 ارب ڈالر کے ساتھ چین پاکستان کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، عالمی بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment