وفاقی بجٹ 2025-26 میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے بجٹ میں 32 جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجٹ میں 16 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے سپریم کورٹ کا بجٹ 6 ارب 64 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 2 ارب 17 کروڑ 3 لاکھ 31 ہزار روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔
گزشتہ مالی سال 2024-25 میں سپریم کورٹ کیلئے 4 ارب 55 کروڑ 35 لاکھ 7 ہزار جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایک ارب 83 کروڑ 34 لاکھ 11 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے۔
