Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بنوں اور باجوڑ میں پولیس اسٹیشنز پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے

باجوڑ اور بنوں میں پولیس اسٹیشنز پر فتنئہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملوں کو نا کام بنا دیا گیا۔

باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے کئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملوں کو پسپا کر دیا۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، آئی جی نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

Related posts

شبھمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

امریکا کا بنگلا دیش کیلئے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment