Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹڈاپ میگا کرپشن کیس ، یوسف رضا گیلانی تمام 14 مقدمات سے بری

وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ میگا کرپشن سکینڈل میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو تمام 14 مقدمات سے بری کر دیا۔

ٹڈاپ میگا کرپشن کیسز کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹس میں تو رقم آئی ہی نہیں، بارہ سال سے ملزمان دعائیں کر کرکے تھک گئے، وعدہ معاف گواہ کو ملزم بنا دیا گیا، یوسف گیلانی اور کئی ملزمان کو سیاسی بنیاد پر ملوث کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی پر ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کئے تھے، یوسف گیلانی 12 مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ آج عدالت نے مزید 14 مقدمات میں بری کر دیا۔

ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا، ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں شروع کیا اور یوسف گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں بطور ملزم نامزد کیا تھا۔

Related posts

پنجاب ورکرز فلیٹس اسکیم کا آغاز، بیوہ اور معذور ملازمین کے لیے خصوصی کوٹے

Mobeera Fatima

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

Mobeera Fatima

مفت بجلی دینا شروع کر رہے ہیں، وزیر توانائی سندھ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment