Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایس آر او جاری کر دیا گیا۔ جس میں ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فکسڈ رقم کے طور پر وصول کیے جائیں گے۔ ٹیکس امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیکس پاکستان سے خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے محنت کشوں سے وصول کیا جائے گا۔ دیگر خلیجی ممالک میں قطر، بحرین، عمان اور عراق بھی شامل ہیں۔

Related posts

عمران خان کے الفاظ مودی کی زبان اور دشمنوں کے بیانیے سے ملتے ہیں، شازیہ مری

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی دن ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

چیمپئنز کپ، مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment