Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایم ایل ون منصوبہ 3سال میں مکمل کرنےکا ہدف مقرر

حکومت نے ایم ایل ون منصوبہ(نواب شاہ تا روہڑی سیکشن) 2.5 ارب ڈالر کی لاگت سے 3 سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس سے کراچی تا لاہور سفر کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے کم ہوگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر ینگ کی سربراہی میں وفد
نے وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کی ، ملاقات میں نواب شاہ تا روہڑی ایم ایل ون سیکشن کی اپ گریڈیشن، فنانسنگ ماڈل، ریلوے کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کے سٹریٹجک روڈ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ تا روہڑی سیکشن کی اپ گریڈیشن پر تقریباً 2.5 ارب امریکی ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور حکومت اس منصوبے کو تین سال کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

Related posts

بلوچستان حکومت، شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment