Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو بڑی یقین دہانی کرادی

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کو بروقت بھارتی ویزے دلوانے کے لیے “انتہائی سنجیدگی سے کام” کر رہی ہے، جن میں پاکستانی نژاد فاسٹ بولر صفیان شریف بھی شامل ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کو بنگلادیش کی آخری وقت میں ورلڈ کپ سے دستبرداری کے بعد میگا ایونٹ میں شامل کیا گیا، جہاں وہ سب سے زیادہ رینکنگ رکھنے والی وہ ٹیم تھی جو پہلے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ اس کے بعد پیر کے روز اسکاٹ لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جو رواں ہفتے بھارت روانہ ہونے والا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے باعث حالیہ برسوں میں پاکستانی شہریوں یا پاکستانی نژاد افراد کو بھارتی ویزے کے حصول میں مشکلات اور تاخیر کا سامنا رہا ہے، جن میں متعدد بین الاقوامی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی نے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا

Mobeera Fatima

8 گیندوں پر 8 چھکے ، بھارتی کھلاڑی آکاش کمار نے گیری سوبرز اور روی شاستری کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج پاکستان انتہائی اہم میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل

Mobeera Fatima

Leave a Comment