Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاک فوج کی کامیاب کارروائیاں ، 2 ماہ کے دوران 181 دہشتگرد ہلاک

 پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ماہ کے دوران 181 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے لیے یکم اپریل سے 10 جون 2024 تک خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7 ہزار  745 آپریشنز کئے۔

خیبرپختونخوا میں دو ہزار 701 ایک ، بلوچستان میں 4 ہزار 902 اور سندھ میں 142 آپریشنز کیے گئے۔ آپریشنز کے دوران 181  دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

مئی میں بلوچستان میں 12 جبکہ خیبر پختونخوا میں 42 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ دونوں صوبوں میں مجموعی طور پر ایک ماہ میں 61 دہشتگرد گرفتار بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنا پر کم از کم 20 دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیاگیا ۔ دہشتگردوں کوسرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کےدوران ہلاک کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی۔ بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والاٹی ٹی پی کا نیٹ ورک بھی پکڑا جا چکا ہے۔

Related posts

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز

admin

معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات،وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

امریکا نے یورینیم افزودگی کے خاتمے کی شرط رکھی تو مذاکرات نہیں کرینگے ، ایران کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment