Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 549 پوائنٹس کا اضافہ ہو جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ  ، 13 ہزار 992 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 443 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 5 پیسے کی کمی سے امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Mobeera Fatima

کیا مودی آسٹریلیا جانے کے بجائے آسٹریا چلے گئے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہو گی ، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment