Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

آسٹریلیا کے معروف بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

گزشتہ روز انہوں نے بھارت کے خلاف 140 رنز بنانے کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 34 سنچری بنائی اور بھارت کے خلاف ان کی 11 ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔

ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کے جوروٹ ہیں جنہوں نے دس سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں وہ اب فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے

Mobeera Fatima

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

Mobeera Fatima

Leave a Comment