بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی شادی سے متعلق والدین سے سوال کرنے پر ناراض ہو گئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو میری شادی کے بارے میں فکرمند نہیں ہونا چاہیے۔ میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے باربار پوچھا جا رہا ہے جو کہ بہت مضحکہ خیز بات ہے۔
میں شادی اپنی مرضی اور پسند سے کررہی ہوں اس بارے میں کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہیے،اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ ہر وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں یا اب کیا کرنے والی ہوں۔
سوناکشی کا کہنا تھا کہ اپنے بارے میں لوگوں کے اس تجسس کا میں کچھ نہیں کرسکتی، لوگوں کو میری شادی سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔