Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسموگ کے باعث سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے ڈی ایچ او نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ضلعی محکمہ صحت نے ایڈوائزری میں بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کو خصوصی احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری بیرونی سرگرمیاں محدود کرنے چاہئیں، اسموگ کے دوران کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں دھوئیں سے بچاؤ اور ماسک کے استعمال پر زور دیا گیا ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آنکھوں میں جلن کی صورت میں صاف پانی سے دھوئیں۔

سانس میں دشواری یا شدید علامات پر فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں، عوام سے اسموگ کے اوقات میں ٹریفک اور گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

Related posts

ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کئے، ایران

Mobeera Fatima

فوج کا ریلیف آپریشن جاری، سیلاب سے 393 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

ارشد ندیم نوجوان نسل کے لیے انسپائریشن ہے، بانی پی ٹی آئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment