Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔

سبزیاں فی کلو 10 سے 20 روپے تک سستی ہو گئیں، پیاز کی قیمت میں 20 روپے کمی کے بعد قیمت 120 روپے فی کلو ہو گئی۔

سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر بھی 10 روپے سستے ہوئے، قیمت 130 سے کم ہو کر 120 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

سبز مرچوں کی قیمت میں بھی 20 روپے کمی ہو گئی، جس کے سرکاری نرخنامے میں قیمت 130 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

مٹر کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد قیمت 190 روپے کلو کی سطح پر آ گئی، لیموں کی فی کلو قیمت 100، لہسن 620 اور ادرک کی قیمت 320 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کیسز سے ڈسچارج

Mobeera Fatima

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment