Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس

قیمتوں میں مزید اضافے کے بعد چینی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ، مختلف شہروں کی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آ رہی ہے۔

کئی شہروں میں دکانداروں نے خود ساختہ قیمتیں بڑھائی ہیں ،اوپن مارکیٹ میں چینی سرکاری قیمت پر میسر نہیں جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں چینی 190 سے 220 ، پشاور شہر میں 210 ، کوئٹہ میں 185 ، راولپنڈی میں 190 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ،چینی کا سرکاری ریٹ 176 روپے فی کلو ہے تاہم کسی بھی جگہ سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

فیصل آباد میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 20 سے 25 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ، سرکاری نرخ 175 ،مارکیٹ میں چینی 200 سے 210 روپے میں فروخت ہو رہی ہے

ریٹییلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں چینی کی سرکاری قیمت 177 روپے  ہے جبکہ ریٹیل میں 190 روپے اور ہول سیل سطح پر فی کلو قیمت 195 روپے ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا تین روزہ میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ اختتام پذیر

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات، نئے سال کی خوشی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

Mobeera Fatima

خاور مانیکا کی درخواست خارج ، عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment