Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس نے تین نفسیاتی حدیں کھو دیں ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2045 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 977 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 20 ہزار 23 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 283 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

Related posts

خیبرپختونخوا کے 3 بیوروکریٹس کو گورنر سے ملاقات مہنگی پڑ گئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment