وفاقی حکومت نے شہزاد اقبال کو اوگرا میں ممبرگیس مقرر کر دیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق شہزاد اقبال پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 25 سالہ طویل ریگولیٹری اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔
نئی تقرری سے قبل وہ اوگرا میں سینئر قیادتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں جہاں انہوں نے گیس کی ترسیل و تقسیم، ٹیرف کے تعین، ان اکائونٹڈ فار گیس (یو ایف جی)، صارفین کے تحفظ اور گیس یوٹیلیٹیز سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی جیسے اہم امور کی نگرانی کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان کی تقرری سے توقع ہے کہ اوگرا کی گیس سیکٹر میں ریگولیٹری نگرانی مزید موثر ہوگی خصوصاً ایسے وقت میں جب شعبہ رسد کے انتظام، انفراسٹرکچر کی کارکردگی، قیمتوں میں شفافیت اور صارفین کے اعتماد سے متعلق چیلنجز سے دوچار ہے۔
اوگرا عوامی مفاد میں پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر کی شفاف، منصفانہ اور موثر ریگولیشن کے عزم پر قائم ہے اور شہزاد اقبال کی پیشہ ورانہ خدمات سے ان مقاصد کے حصول میں مثبت کردار کی توقع رکھتی ہے۔
