Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا۔

گلف نیوز کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے دبئی میں ریسٹورنٹ چین کا افتتاح کیا ہے،اس کا نام لالہ دربار رکھا گیا ہے،یہ ریسٹورنٹ دبئی میں پاکستانی کھانوں کا ایک منفرد ذائقہ پیش کرے گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان آفریدی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی کھانوں کی ثقافت کو دنیا بھر میں فروغ ملے، انہوں نے کہا کہ لالہ دربار صرف ایک ریسٹورنٹ نہیں بلکہ گھر جیسا ماحول فراہم کرے گا۔

انہوں نے لالہ دربار کا دائرہ کار دنیا کے مزید شہروں تک بڑھانے کا عندیہ بھی دیا، واضح رہے کہ ریسٹورٹ کی تھیم کرکٹ پر مبنی ہے جبکہ یہاں سابق کرکٹر کی یادگار اننگز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کو رہا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

Mobeera Fatima

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، سرغنہ اور 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment