Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شہباز نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، انکے کسی رہنما نے جواب نہ دیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، انہوں نے جواب تک نہیں دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے بحیثیت حزب اختلاف قومی اسبملی کئی بار سابق وزیر اعظم عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کی لیکن انہوں نے یا ان کے کسی رہنما نے جواب تک نہیں دیا۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی رعونت کے ساتھ اپوزیشن کی طرف پُشت کیے بیٹھے رہے۔ اُن دنوں عمران خان کا اُس وقت کے آرمی چیف اور آئی ایس آئی سربراہ سے عشق جوان تھا۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے فلور پر میثاق معیشت کی دعوت دی۔ وزیراعظم خود چل کر ان کی سیٹوں پر گئے اور قائد حزب اختلاف سمیت پی ٹی آئی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھی تمام قیادت سے ہاتھ ملائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی قیادت اور محمود خان اچکزئی سے حال احوال کیا۔ کیا کوئی مثبت جواب ملا؟ بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی خواہش پر اصرار کیا گیا۔

Related posts

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف انکوائری کا انکشاف ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی سے روک دیا

Mobeera Fatima

فواد چوہدری پلانٹڈ بندہ ، شیر افضل مروت کسی اور مقصد کیلئے تحریک انصاف میں آیا تھا ، حامد خان

Mobeera Fatima

جاں بحق حاجی بغیر اجازت حج کررہے تھے، سہولیات موجود نہ تھیں، سعودی سفارتخانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment