وسطی غزہ میں پناہ گزین اسکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی غزہ کےعلاقے نصیرات میں اسکول کو نشانہ بنایا جہاں پناہ گزین قیام پذیر ہیں، اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ میں کئی مکانات کو بم لگا کر اڑا دیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے ایک ہفتے میں 300 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں کے دوران 52 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک سال کے دوران اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ، لوگ گدھے اور گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں۔