Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ  نے اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر سرکاری ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ کہ سرکاری ملازمین عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کریں، عوامی خدمت کرنے والے افسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیانت، محنت اور خدمت ہمارا شعار ہونا چاہیے، سندھ حکومت عوامی خدمات کے منصوبوں میں تسلسل سے کام کر رہی ہے، سرکاری دفاتر میں عوامی خدمات کو اولین ترجیح دی جائے۔

سید مراد علی شاہ نے بہترین کارکردگی کے حامل سرکاری ملازمین کو سراہا اور کہا کہ گڈ گورننس اور شفافیت ہی پبلک سروس کی بنیاد ہے، پبلک سروس ڈے عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

Related posts

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں ڈیمز، جھیل، تالاب اور بیراجوں میں شکار پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

Mobeera Fatima

Leave a Comment