Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

مومنہ اقبال سے حساس سوال، ندا یاسر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کو سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ مومنہ اقبال سے حساس سوال پوچھنے پر ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنا لیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ندا یاسر پھر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر انکے مارننگ شو کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکارہ مومنہ اقبال کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں ندا یاسر نے مومنہ اقبال سمیت پروگرام میں موجود دیگر اداکاروں سے سوال کیا کہ انہیں کس شخص کے جانے کا دکھ سب سے زیادہ ہوا اور کیا آج تک انہیں اس کا دکھ ہے؟

اس سوال پر دیگر مہمانوں نے اپنے والدین کے انتقال کے دُکھ پر بات کی۔ مومنہ اقبال کا نمبر آیا تو ندا یاسر نے ان سے سوال کرنے سے پہلے ہی اداکارہ کے حال ہی میں انتقال کر جانے والے والد پر بات کی۔

ندا یاسر نے اس دوران کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ اداکارہ سے سوال کریں یا نہ کریں؟ مومنہ اقبال کا زخم ابھی ہرا ہے، وہ بھرا نہیں۔ اس لیے وہ ان سے ایسا سوال نہیں کرتیں کہ انہیں کس شخص کے جانے کا دکھ آج تک ہے؟

مومنہ اقبال اس موقع پر بغیر کچھ کہے آبدیدہ ہوگئیں اور ان کے چہرے پر افسردگی واضح نظر آئی۔

جونہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ندا یاسر کے سوال پوچھے جانے پر صارفین پر تنقید کرنا شروع کردی۔ صارفین نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نہ صرف ان کے پروگرام کو فضول قرار دیا بلکہ یہ بھی لکھا کہ وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہیں۔

کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا کہ ندا یاسر نے جان بوجھ کر مومنہ اقبال سے ایسا سوال کیا تاکہ پروگرام کی ریٹنگ آئے۔

Related posts

امریکیوں کے قتل میں ملوث داعش کمانڈر گرفتار ، تعاون پر پاکستان کا مشکور ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

برائلر مرغی کا گوشت 383 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کے دورے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment