راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے ، تیسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 185 رنز پرگر گئی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈن مارکرم اور ریان ریکلٹن نے کیا تاہم 22 کے مجموعے پر ریکلٹن 14 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایڈن مارکرم تھے جسے 32 رنز بنا کر ساجد خان نے آئوٹ کیا ، آصف آفریدی نے ٹونی ڈی ذورذی کو 55 اور بریویس کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ جبکہ ٹرسٹن سٹبز 76 بنا کر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کر لیں۔
