Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی تیراک مریم صالح نے تیراکی میں تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا

سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا۔

انہوں نے خالد بن حمد تیراکی چیلنج کے تحت سعودی شہر الخبر سے بحرین کے سلمان پورٹ تک تیراکی 11 گھنٹے، 25 منٹ اور 47 سیکنڈ میں مکمل کی۔

سعودی تیراک نے بحرین پہنچنے کے لیے خلیج عرب کو 31.5 کلومیٹر عبور کرنے کا خالد بن حمد سوئمنگ چیلنج مکمل کیا،شیخ خالد بن حمد الخلیفہ نے سلمان پورٹ پہنچنے پر مریم صالح کا پرتپاک استقبال کیا۔

شاہی استقبالیہ میں ان کی کامیابی کی یادگار نوعیت کو اجاگر کیا گیا اور شیخ خالد نے ان کی ہمت اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے کے لئے ان کی کامیابی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خلیجی کھیلوں میں ایک یادگار لمحہ ہے۔

سعودی تیراک مریم نے پہلی بار 2016 میں انگلش چینل پر تیرنے والی پہلی خلیجی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا انہوں نے یہاں 21 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ صرف ایک سال بعد 2017 میں انہوں نے دبئی کریک کو پار کرکے 24 کلومیٹر کا سفر مکمل کرکے ایک اور ریکارڈ توڑا۔

Related posts

کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

Mobeera Fatima

واشنگٹن میں ہائی الرٹ ، وائٹ ہائوس کے گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی

Mobeera Fatima

پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment