وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری ہے، ضرور جیتیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ میجر سید معیز عباس شاہ نے فتنہ الخوارج کے خلاف شہادت حاصل کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج عظیم قربانیاں دے رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی بجٹ پر بہت محنت کی گئی، معاونت کرنے پر تمام اتحادیوں کا شکر گزار ہوں، بجٹ کی منظوری کیلئے تمام ارکان بہترین انداز میں کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بند ی ہو گئی ہے،تاریخ میں پہلی بار ایران نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، ایران نے سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ میٹنگ ہوئی، ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متاثر ہوا، وزیر اعظم نے کہا کہ استنبول میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کی میٹنگ ہوئی۔