Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی اتحاد کا یمن کے شہر الحدیدہ پر حملہ ، حوثیوں کا سخت جواب دینے کا اعلان

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے الحدیدہ شہر پر حملہ کر دیا ، حوثیوں نے حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف پر کارروائی کی، حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں۔

سعودی اتحادی افواج نے کہا کہ یمن میں تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف خطرات سے نمٹنا تھا۔ حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل یمن کے حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر فضائی حملے کیے اور یمن کے کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی فضائی حملوں میں حدیدہ شہر میں واقع ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن کے حوثیوں کی وزارتِ خارجہ نے الحدیدہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات پر حملے کو سعودی عرب کی سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کا جواب جیسے کو تیسا دیا جائے گا۔

Related posts

سعودی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر50 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکی حملوں کے بعد پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

ترکی میں گرمی کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment