چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے ایک تقریب کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی ورکروں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو تقریباً 3 لاکھ ڈرائیورز کی ضرورت ہے، اور پاکستانی مزدوروں کو اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی زبان اور رویوں میں بہتری لانا ہوگی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی شکایت کی ہے کہ پاکستانی ورکرز موبائلز پرلگے رہتے ہیں، بیرون ملک اپنے رویوں سے اچھے ورکرز بنیں۔
رانا مشہود نے کہا بیورو آف امیگریشن کے مطابق ماہانہ 3 لاکھ نئی نوکریاں نکل رہی ہیں۔ جاپان تھائی لینڈ ویتنام سے سیاح پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس ہزاروں سال پرانی سویلائزشن موجود ہے۔ ہم بدھ اور سکھ ٹورازم پر کام کر رہے ہیں۔