Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

سنجے لیلا بھنسالی کے سیٹ پر حادثے میں ہلاکت ، بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ

نامور بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لو اینڈ وار کے سیٹ پر پیش آنے والے ایک حادثے میں 42 سالہ کارکن  ہلاک ہو گیا، جس کے بعد فلم انڈسٹری میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 جون کو ممبئی کے علاقے گورگاؤں میں واقع ایک اسٹوڈیو میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے چندر دھاری یادو فلم سیٹ پر کارپینٹر کا کام سر انجام دے رہے تھے۔ یادو کے اہلِ خانہ میں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد بھنسالی پروڈکشنز نے متاثرہ خاندان کے لیے 40 لاکھ بھارتی روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ امداد سوگوار خاندان کی امداد کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائیز (FWICE) نے فلم سیٹس پر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے حکام اور پروڈکشن ہاؤسز پر زور دیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Related posts

معروف ترک اداکارہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال میں جلد طلاق ہو جائے گی، نجومی

Mobeera Fatima

جیل میں کیا سیکھا؟ ڈکی بھائی کے اہم انکشافات

Mobeera Fatima

Leave a Comment