Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سلمان بٹ نے اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نوجوان اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انٹرویو دیتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 21 میچز کھیل چکے ہیں جس میں 14 میچز محض نیوزی لینڈ ٹیم کیخلاف ہیں اسکے باوجود پرفارمنس نہیں ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے حیرت کی بات ہے کہ صائم ایوب اپنے ٹیلنٹ کے مطابق نہیں کھیل رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان کو اتنے مواقع نہیں ملے جتنے صائم اور اعظم کو ملے لیکن دونوں اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ اعظم خان سے انٹرنیشنل سطح پر کہیں بھی کوتاہی ہوگی، لوگ فٹنس پر انگلی اٹھائیں گے، بطور کرکٹر انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا پڑے گا، اس میں کوچ، ٹیم مینجمنٹ کوئی مدد نہیں کرسکتا،یہ تو اپنی ڈائٹ اور ٹریننگ سے ہی بہتر کرسکتے ہیں، جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔

یاد رہے کہ اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں، قبل ازیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ میں ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز نے اعظم خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Related posts

شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

کیریبیئن لیگ میں کیرون پولارڈ نے بائولرز کا بھرکس نکال دیا ، 8 گیندوں پر 7 چھکے

Mobeera Fatima

انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ:ایک اوور میں 38 رنز بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment