Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ ، 2 اہلکار شہید

شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے گنانگر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان شہید ہو گئے ۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Related posts

برائلر مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

سی ڈی اے کی عدم توجہی، پارلیمنٹ ہاؤس کی کنٹین زبوں حالی کا شکار

Mobeera Fatima

جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے سے انکار ، اسرائیل کا رفح میں آپریشن ، 5 بچے شہید

admin

Leave a Comment