Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

رشتہ داروں نے شادی نہ کرنے پر تعلق توڑ لیے، شائستہ جبین

پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا۔

سینئر اداکارہ شائستہ جبین  نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں کی کئی آفرزملیں لیکن فلمی رومانوی مناظر کی وجہ سے انہوں نے ان میں کام کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلمی رومانس غیر فطری اورحد سے زیادہ مبالغہ آمیز ہوتا ہے، اسی لیے وہ صرف ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہیں۔

اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھیں، لیکن والد کے انتقال کے بعد وہ گھر کی ذمے داریوں میں مصروف ہو گئیں اوروقت ہاتھ سے نکل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ شادی نہ کرنے کے  فیصلے پرکئی رشتہ داروں نے تعلق توڑ لیا۔

Related posts

حماس کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment