Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران بھر میں یوم القدس پر ریلیاں، صدر اور وزیر خارجہ سمیت لاکھوں افراد کی شرکت

تہران اور مشہد سمیت ایران بھر میں یوم القدس پر ریلیاں نکالی گئیں۔

یوم القدس کی مناسبت سے نکالی گئی ریلیوں میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیرخارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اور ایرانی پولیس اور عدلیہ کے سربراہوں سمیت دیگر اہم شخصیات اور ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ تہران میں انقلاب اسکوائر پر القدس ریلی میں دھماکا ہوا، لیکن شہری بے خوف ہو کر نعرہ تکبیر بلند کرتے رہے، امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور قومی پرچم لہراتے رہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا دشمن کو ایران کی طاقت پہچاننے پر مجبور کردیں گے۔

ادھر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی صدر نہیں سمجھ سکتے کہ ایرانی قوم کتنی مضبوط، آگاہ اور پرعزم ہے، القدس ریلی پر حملہ اسرائیل کی کمزوری اور کنفیوژن کو ظاہر کرتا ہے، اس سے پہلے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایرانی رہنماؤأں کے زیر زمین جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related posts

بھارت نے کابل میں اپنا سفارتحانہ بحال کر دیا

Mobeera Fatima

لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، انتونیو گوتریس

Mobeera Fatima

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو اہم فوجی تقرریاں کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment