Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے غیر مسلم طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا،غیر مسلم طلبہ کی اسکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے گا۔

ڈی پی آئی ایلمنٹری نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے غیرمسلم طلبہ کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو کا بجٹ دیا جائے گا۔

غیر مسلم بچوں کو تعلیمی کارکردگی اور حاضری کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا، ہرتحصیل سے پانچ بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے احکامات کے بعد ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Related posts

انتخابی عذرداری کیس، سپریم کورٹ کا قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم

admin

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

admin

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment