Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا قیدیوں کو پی سی او استعمال کرنے کی اجازت

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں پی سی او کے استعمال کے بارے میں اصول و ضوابط جاری کر دیئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اصول و ضوابط کے مطابق پنجاب میں قیدیوں کو عزیز و اقارب اور وکلا سے رابطے کے لیے آڈیو ویڈیو کال کی سہولت دی گئی ہے۔ اور قیدی پیر تا ہفتہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک پی سی او استعمال کر سکتے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ پی سی او سہولت کے لیے ہفتہ وار شیڈول جاری کرے گا۔ اور قیدی رابطے کے لیے 5 فون نمبر سسٹم میں رجسٹر کروا سکتا ہے۔ قیدی کو خونی رشتہ داروں، اہلیہ اور لیگل کونسل سے رابطے کی اجازت ہو گی۔

دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مجرمان کو پی سی او استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔ جبکہ قیدیوں کو ہفتے میں 60 سے 80 منٹ پی سی او استعمال کی اجازت ہو گی۔ اور متعلقہ بیرک انچارج کی تصدیقی سلپ پر ہی ہر قیدی پی سی او استعمال کرسکے گا۔

Related posts

ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 8 روپے سستا، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment