Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی، مجموعی حجم 5850 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کا مجموعی بجٹ 5850 ارب روپے سے زائد جبکہ ترقیاتی بجٹ 752 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ہوگا۔

پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل سے 3793 ارب 70 کروڑ روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی محصولات کی مد میں 1330 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت وفاق کو 570 ارب روپے کی مالیاتی رعایت دے چکی ہے، جس کے باعث ترقیاتی بجٹ کا حجم مجموعی بجٹ کا تقریباً 47 فیصد رہ جائے گا۔

Related posts

پی آئی اے کے 18 جہاز ، 10 ہزار ملازمین ہیں ، تباہی میں سب نے حصہ ڈالا ، وزیر نجکاری

admin

پنجاب میں تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازمی

Mobeera Fatima

پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

Leave a Comment