Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف ملکی سلامتی کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی ، عارف علوی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔

مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے ، وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سلامتی کیلئے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

اس سے کئی روز قبل لندن میں خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے چاہئیں لیکن عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔

Related posts

ایک جلسہ کرنا ہے اس میں کیا غلط؟ یہ پی ٹی آئی کا حق ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

“جیمرز لگی جگہ پر ملاقاتیں” علی امین گنڈا پور منظر عام پر آ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment