Daily Systematic Metro News Breaking News
تعلیم

تعلیمی سرگرمیاں 3 اگست سےبحال کی جائیں،نجی اسکولوں کا مطالبہ

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم نے پنجاب حکومت سے تعلیمی ادارے 24 اگست کے بجائے 3 اگست 2026 سے کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرائیویٹ اسکول سلوشنز آف پاکستان کے صدر ملک عبدالصمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، حکومتی پالیسیوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسکول جلد کھولنے سے طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ہوگا اور نصاب بروقت مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولوں کو 3 اگست سے تدریسی عمل شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس موقع پر ملک عبدالصمد نے غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بلا تعطل تعلیمی خدمات جاری رکھ سکیں۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں 22 مئی سے 23 اگست 2026 تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کررکھا ہے ۔

Related posts

ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

Mobeera Fatima

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت، چینی آٹو کمپنی اورحب پاور کے درمیان معاہدہ طے

Mobeera Fatima

قیدیوں کا فرار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت راولاکوٹ جیل کی سکیورٹی پر مامور 7 اہلکار گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment