Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے پر برقرار

ملک بھر میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اُدھر عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 2 ہزار 362 ڈالر فی اونس ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ

admin

Leave a Comment