Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صدر زرداری نے کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 18 سال سے کم عمرکی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دئے۔

بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے

نکاح یا رجسٹریشن سے قبل نکاں خواں دونوں فریقین کے شناختی کارڈز کی موجودگی کو یقینی بنائے گا، کوائف کے بغیر نکاح پڑھانے اور رجسٹریشن پر1 سال قید، 1 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

بل کے مطابق 18 سال سے کم عمر کی لڑکی کی شادی جرم ہوگی، اور 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر 3 سال قید بامشقت ہو گی، والدین اور سرپرست کےلیے بھی بچوں کی شادی پر 3 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا ہو گی۔

Related posts

میرب علی سے شادی کب ہوگی؟ عاصم اظہر نے بتا دیا

admin

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

ٹرمپ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹرپر پابندیاں سخت کرنیکا منصوبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment