Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع ، بولی دہندگان سے درخواستیں طلب

حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہار دلچسپی کا نوٹس جاری کر دیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا منیجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں تین جون 2025 تک پراسیسنگ فیس کے ساتھ نجکاری کمیشن کے پاس  جمع کروانا ہوں گی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق قومی ایئر لائن کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کیا گیا ہے، ادارے کے اثاثے اور واجبات پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ کو منتقل کیے گیے ہیں۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کی خریداری اور لیز کے حوالے سے سیلز ٹیکس چھوٹ دی جا سکتی ہے، قومی ایئر لائن کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پیٹرولیم لیوی سے 1311 ارب روپے وصولی کا ہدف، عوام کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان

Mobeera Fatima

سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں، سید مراد علی شاہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment