Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  12 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے لیٹر تک کم ہونے کا تخمینہ  لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حتمی قیمت 12 تا 14 ستمبر کی عالمی قیمت کے اتار چڑھاؤ کے مطابق مقرر کی جائے گی، اس کے علاوہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ عرصے کے دوران تین بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

Related posts

بہتر نیند کے لیے فائدہ مند دیسی غذائیں

Mobeera Fatima

لیورپول اور آرسنل کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ، دفاعی چیمپئنز کی کامیابی

Mobeera Fatima

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

admin

Leave a Comment