وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے پہلے آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن اور موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ موبائل ایپ اور آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، سیف سٹی میں تعینات عملے کی اولین ترجیح عوامی خدمت ہونا چاہیے، نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مصنوعی ذہانت (AI) سے منسلک کیا جائے۔
آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے، جو مکمل طور پر خواتین اسٹاف پر مشتمل ہے، جس میں کال اٹینڈنٹس، رسپانڈرز اور تفتیشی افسران شامل ہیں۔
آن لائن ویمن پولیس سٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی بھی سہولت موجود ہے، خواتین کو ایف آئی آر کے لیے تھانے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ایف آئی آر ان کے گھر پہنچائی جائے گی۔
