Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہو گئے

پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہوگئے، الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

اسکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران کیمپ ون پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

ان کے زخمی ہونے پر پاکستانی کوہ پیماؤں نے مطالبہ کیا تھا کہ زخمی کو ہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری ریسکیو کیا جائے۔

پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ پہنچا دیا ہے، ایاز شگری کا کہنا تھا کہ چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے۔

مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سرکاری سطح پر مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

admin

انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment