Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مکہ معاہدہ خطے کی سلامتی کو ڈیٹرنس کے ذریعے یقینی بنانے والا دفاعی اتحاد ہے، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل مکہ معاہدے کے تحت مشاورت جاری ہے، معاہدہ بعد میں یکساں سوچ رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی کھلا ہوگا۔

سجاد حیدر خان نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا دو طرفہ دفاعی معاہدہ بھی ہے اور دونوں سہ ملکی معاہدے میں بھی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے ایران کو وارننگ دینے کے حوالے سے رائٹرز کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے معاہدوں پر اپنے قومی مفاد میں سمجھوتہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سجاد حیدر خان پاکستانی دفتر خارجہ کے نئے ترجمان ہیں، انہوں نے 2 ستمبر 2026 کو یہ عہدہ سنبھالا اور میڈیا نمائندوں کو آج ان کی یہ پہلی نیوز بریفنگ ہے۔

Related posts

وفاقی کابینہ ،فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

admin

شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، بڑی گاڑیوں کیلئے موٹرویز بند

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment