چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستانی عوام کے دل اور دماغ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیامیں قیام امن کیلئے لڑرہاہے،پاکستان بھارت کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بھارتی قیادت کو اپنی انتہا پسندانہ سوچ تبدیل کرنی ہوگی،انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کی میز پرآئے،مسئلہ کشمیر کے حل پربات کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کشمیر اور فلسطین میں امن کی بات کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشتگردی پر بات 2012 میں ہوئی، دنیابھر میں 2012 سے اب تک دنیا بدل گئی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت بی ایل اے، مجید بریگیڈ دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔