اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق دار نے کہا ہے کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے۔ پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
روانڈا کے وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزارت خارجہ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روانڈا کے ہم منصب کا خیرمقدم کیا اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روانڈا کے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اور پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پُرکشش منڈی ہے۔ اور پاکستان ٹیکسٹائل، چاول سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
