Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاک افغان جنگ بندی معاہدے میں وقت کی حد مقرر نہیں ، خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار رہے گا ، خواجہ آصف

پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیز فائر کیلئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں ، سیز فائر معاہدے میں بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا رہا ، ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کیلئے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ سب کچھ صرف ایک شق پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندے معاہدے کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کہ ہم فلاں تاریخ تک دیکھیں گے اور پھر معاہدے کی توسیع کریں گے، جب تک نافذ العمل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہمارے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے۔

Related posts

حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت کا میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لیے ترکی وزٹ پروگرام کا آغاز

Mobeera Fatima

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ، شیر افضل مروت کو پھر شوکاز نوٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment